5پشتونخواملی عوامی پارٹی کا ’’پشتون ثقافت کے عالمی دن‘‘ پر پارٹی کے صوبائی ، ضلعی ، علاقائی وابتدائی تنظیمی اداروں اور پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش

ہفتہ 26 ستمبر 2020 02:43

!کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں پشتونخوا وطن ، ملک وبیرون ملک میں 23ستمبر ’’پشتون ثقافت کے عالمی دن‘‘ کے طور پر منانے پر پارٹی کے تمام صوبائی ، ضلعی ، علاقائی وابتدائی تنظیمی اداروں اور پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جنہوں نے پشتون کلچر ڈے کو نظم وضبط اور پرجوش انداز میں منایا ۔

پشتونخوامیپ تمام عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے ثقافت سے متعلق منعقدہ پارٹی کے تقاریب ، جلسوں ، ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اور اس دن کو منایا بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون ثقافت کے اس دن کو منانا تمام پشتون افغان غیور ملت کا فریضہ ہے اس دن کی اہمیت وافادیت سے ہر گز انکار نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس میں کسی بھی قسم کی سستی کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے اس سال کرونا وباء کے باعث اگر چہ پشتون ثقافت کے دن کو اس انداز میں نہیں منایا گیا جس انداز میں منانا چاہیے تھا لیکن آئندہ سال اس دن کو مزید جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون ثقافت اور ان کے اقدار اور تہذیب وتمدن کی ترویج وترقی کیلئے مسلسل جدوجہد ضروری ہے کیونکہ پشتون ثقافت اور پشتو قوانین زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے اورپشتون عوام کی اب بھی دن رات زندگی گزارنے کا ذریعہ پشتو قوانین ہے ، پشتو زبان سمیت دوسرے اقوام کے زبانوں کو سرکاری ، تعلیمی ،کاروباری اور عدالتی زبانوں کا مقام دیا جائے اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے 23ستمبر کے دن کو بطور ’’ثقافت کا عالمی دن ‘‘ منانے کا اعلان کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون ثقافت ، پشتون تہذیب وتمدن ان کے اعلیٰ انسانی اقدار ‘ ہزاروں سال کی تاریخ پر محیط ہے جس کیلئے پشتون افغان ملت نے ہمیشہ ان کی ترویج اور ترقی کیلئے شاندار جدوجہد کی ہے اور پشتون افغان ملت نے پشتو قوانین اور پشتو دود ودستور کے تحت زندگی گزارتے ہوئے ان کے اعلیٰ اقدار کی ہمیشہ حفاظت کی ہے اور پشتون افغان عوام کی روز مرہ زندگی آج بھی اپنے پشتو قوانین اور ان کے دود ودستور کے تابع ہیں اور یہ اعزاز پشتون افغان ملت کو حاصل ہے کہ ان کے طرز زندگی کیلئے غیر تحریر شدہ قوانین یعنی آئین موجود ہیں اور پشتون افغان ملت کو اس پر فخر ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون قومی ثقافت اور ان کے اقدار کی ترقی وترویج کیلئے نئے عزم کا عہدکرنا ہوگااور اس دن کو تمام ملت کی قومی دن کے طور پر منانا ہوگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں