کوئٹہ ،شہریوں اور حلقہ انتخاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنا نا پارٹی کا وژن اور صوبائی حکومت کا مشن ہے ، عبدالخالق ہزارہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت ،سیاحت وامور نوجوانان واثار قدیمہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں اور حلقہ انتخاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنا نا پارٹی کا وژن اور صوبائی حکومت کا مشن ہے ہم نے انتخابات کے دوران عوام سے جتنے وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں صحت کی سہولیات کی فرہمی صوبائی حکومت کا فرض اور عوام کا اولین حق ہے ان خیا لات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو ہسپتال کے دورے اور وہاں شعبہ حادثات ،اینڈ وسکوپی،لیبر روم،این آئی سی یو پیڈ ز اور ڈائیلاسز سینٹر کے شعبوں کے افتتاح کے موقع پر ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے نائب چیئر مین اول ڈاکٹر علی چنگیزئی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا حسین ہزارہ،ارکان مرکزی کونسل عبدالعلی اور بوستان علی کشتمند موجود تھے ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس ڈاکٹر نور قاضی،ڈاکٹر نعیم ملغانی اور دیگر اسٹاف نے پارٹی وفد کا استقبال کیا اور انہیں ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر چیئر مین عبدالخالق ہزارہ نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ہسپتال کے عملے میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ بے نظیر ہسپتال کو جدید اور ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کر کے اسے اس شہر کے جدید ہسپتالوں کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ہم نے مختصر وقت میں ہسپتال کو جتنے ضروری آلات فراہم کئے اس سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ پارٹی اپنے وعدوں کی تکمیل کے سلسلے میں کس طرح مخلص ہے ہمیں ہسپتال کی کارکردگی کے لئے عملے کے تعاون اور ڈاکٹروں کی مکمل ڈیوٹی کی ضرورت ہے ہم داکٹر طب جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ہے ان کیلئے ان کا مریض کا شفایاب ہونا ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال رکھنے کی ذمہ داری ایم ایس کے ساتھ تمام پیرامیڈیکس پرعائد ہوتا ہے اس ہسپتال کو کامیاب اور بہترین بنا نا جہاں ہمارا مشن ہے وہی پیرامیڈیکس کی ذمہ داریوں اور فرض کیادائیگی اور ہر بروقت طبی امداد کی فراہمی سے ہی ہسپتال کو بہترین بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم صحت کی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچارہے ہیں اب عوام بھی تعاون اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہسپتال کی ایسی دیکھ بھال کریں جس طرح وہ اپنے گھروں اور گ ھریلو اشیاء کی کرتے ہیں اور یہی ذمہ داری ہسپتال کے عملے پر عائد ہوتی ہے ہسپتال کی صفائی،تمام مشینوں کی دیکھ بھال اور ان کے استعمال میں تمام ضڑوری احتیاط کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو ممکن بنا یا جاسکتا ہے پارٹی رہنماء نے ہسپتال کے ایم ایس کو پارٹی کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کی توقع ظاہر کی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں