ً دھرنوں کی تجربات اور رٹ لگانے سے ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگی،جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:02

) کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص‘ مرکزی سینئر مولانا عبدالقادرلونی ‘مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی نائب امیر مولناعبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی ودیگر نے کہا کہ دھرنوں کی تجربات اور رٹ لگانے سے ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگی آج اپوزیشن وہی گن گائے جارہے ہیں جو کل کے اپوزیشن گائے رہیتھے اگروہ سیاست اورجمہوریت کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہے تھے تجربات نے ملک کواس نہج پر پہنچا دیا ہے سیاست، جمہوریت اورمعیشت ہر محاذ پر ملک بحرانوں سے دوچار ہوچکا ہے جمہوریت سیاست، ذات اور ان کامسئلہ نہیں ۔

جمہوریت اورسیاست سے قوموں کی تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ہمارے ملک کے سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی رسہ کشی میں عوام کو دھوکہ میں رکھ کرسیاستدان اپنے اہداف، ترجیحات اور مفادات کو تحفظ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے کرپٹ مافیاز پر آج بھی نیب نے پردہ ڈال کررکھاہے کچھ کرپٹ حکومت کی گود میں پناہ لیاہے اور اپنے کرپشن چھپانے کیلئے دوسروں کونشانہ بنایاجارہاہے مقدس گائے کاامتیاز دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانبدارنہ کاروائیوں سے شکوک و شبہات پیداہورہی ہے ۔جو محض کرپشن کے روک تھام کی دبنگ نعروں سیاپنے اہداف کوحاصل کررہے ہیں ملک میں دباکی تحت انتقامی فیصلوں ہونے کی وجہ سے ملکی اورقومی مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہی ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں