ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہم دوسروں سے زیادہ محب وطن ہیں، مو لانا عبد الغفور حید ری

ملک کے مفاد میں ہونے والی ملاقاتوں کو نام نہاد ترجمانوں کے زریعے بلیک میلنگ کا زریعہ نہیں بننے نہیں دینگے ،مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:15

ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہم دوسروں سے زیادہ محب وطن ہیں، مو لانا عبد الغفور حید ری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،ہم دوسروں سے زیادہ محب وطن ہیں،ملک کے مفاد میں ہونے والی ملاقاتوں کو نام نہاد ترجمانوں کے زریعے بلیک میلنگ کا زریعہ نہیں بننے نہیں دینگے ہمیں نہ چھیڑا جائے ورنہ ہم سخت فیصلوں پر مجبور ہو نگے ۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں صوبہ بھر کے ارکان شوریٰ ارکان مجلس عاملہ سید ہدایت اللہ شاہ، قاری گل عظیم ،مفتی فضل غفور،عبدالجلیل جان، شاہ حسین آلاء نورالاسلام،حاجی دانشمند آصف اقبال احمد علی درویش نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے ملکی حالاتِ حکومت اور نیب کے رویہ ڈیرہ اسماعیل میں گرفتاریوں سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق مجلس شوریٰ کو آگاہ کیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور جمعیت علمائے اسلام کے فقید المثال کانفرنسوں سے حکومت کے ایوانوں میں کھلبلی مچ چکی ہے اور اب حکمران نیب جیسے بدنام ادارے کو استعمال کرکے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے استعمار کے خلاف عملی جدو جہد کے زریعے کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام اور اس کے قائدین کو نیب کے ذریعے ڈرانے دھمکانے والے اپنے انجام کی فکر کریں ہمارا دامن صاف ہے اور محب وطن ہیں ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے ہم آئین وقانون کی باسداری اور اسلام کی سربلندی کی جنگ اس وقت تک لڑتے رہینگے اور ملک توڑنے والوں کو بے نقاب کرینگے۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کیلئے بلائی گئی میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے موقف کی تشہیر کرنے کی بجائے نام نہاد سیاسی ترجمان کے زریعے بلیک میلنگ اور میڈیا ٹرائل کرکے سیاست دانوں کی کردار کشی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کو نہیں بچا یا جاسکتا اب تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور حکومت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کل صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں