11اکتوبر سے نااہل حکومت کے خاتمے کا جو سفر شروع ہوگا وہ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ختم ہوگا ،حاجی علی مدد جتک

کارکن کوئٹہ کے جلسے عام کی تیاریوں میں بھر پور انداز میں حصہ لیں ،جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کرداد ادا کریں،صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 11اکتوبر سے نااہل حکومت کے خاتمے کا جو سفر شروع ہوگا وہ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ختم ہوگا کارکن کوئٹہ کے جلسے عام کی تیاریوں میں بھر پور انداز میں حصہ لیں اور جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کرداد ادا کریں ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ 25جولائی 2018میں جس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا تھا اسکے خاتمے کا آغاز کوئٹہ سے ہونے جارہا ہے حکمران پی ڈی ایم سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ اب وہ اپوزیشن کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو متحر ک اور یکجا کرکے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم حقیقی جمہوریت کے لئے تمام سیاسی اکابرین کو ساتھ لیکر چلیں اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوام دشمن حکومت سے نجات دلوائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کریگا نااہل اور سلیکٹڈ حکومت سے عوام بیزار ہوچکے ہیں اسکا جانا طے ہے پارٹی کے کارکن 11اکتوبر کے جلسے کی بھر پور انداز میں تیاریاں کریں اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں