اپوزیشن جماعتوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،مبین خان

اے پی سی میں حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا جو اعلان کیا گیا ہے اس کو عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی، رکن بلوچستان اسمبلی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں اے پی سی میں حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا جو اعلان کیا گیا ہے اس کو عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی جے یو آئی پشتونخوامیپ ودیگر جماعتیں کئی سال سے اقتدار میں رہ چکی ہیں ان جماعتوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے انہوں نے کہا کہ دو سال کے عرصے میں پی ٹی آئی نے ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کی ہے عوام کی اکثریت آج بھی عمران خان پر اعتماد کرتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ چند سالوں کے دوران عوام تبدیلی محسوس کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں