سی ٹی ایس پی کے شارٹ لسٹ امیدواروںکا بلوچستان اسمبلی کے باہردھرنا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کرنے والے سی ٹی ایس پی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے رحمت اللہ یاسین زئی کی قیادت میں بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا کسی بھی حکومتی رکن کا مظاہرین کو یقین دہانی کروانے سے گریز ،تفصیلات کے مطابق منگل کو سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ امیدواروں نے کوئٹہ پریس کلب سے بلوچستان اسمبلی تک ریلی نکالی اور اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،ملک نصیرشاہوانی ،نصراللہ زیرے،احمد نواز بلوچ ،یونس عزیز زہری اور سیاسی رہنما رضاوکیل سمیت دیگر نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سی ٹی ایس پی کے ذریعے نوجوانوں کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں نوجوانوں نے حکومتی پالیسی کے مطابق امتحان پاس کیا انکی لسٹیں بنائی گئیں اب انہیں جنوری سے 9ماہ گزرنے کے باوجود آرڈر نہیں دیئے جارہے جوکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو احساس محرومی میں مبتلا کرنے کی حکومتی سازش ہے حکومت اپنی نا اہلی کی وجہ سے نوجوانوں کو سڑکوں پراحتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے نوجوانوں کا احتجاج برحق ہے انہیں جنوری کی تاریخوں سے آرڈر اور فروری سے تنخواہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نوجوانوں کے حقوق کے حصول کیلئے انکے ساتھ کھڑی ہے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ امیدواروں کے دھرنے کی وجہ سے شہر میںبدترین ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑاالبتہ منگل کی رات تک کسی بھی حکومتی رکن نے آکر مظاہرین سے مذاکرات یا انکے مطالبات منظور کرنے کی یقین نہیں کروائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں