کوئٹہ، اپوزیشن اور پاکستان ڈاکو موومنٹ کی تنقید سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوا ہے، بابریوسفزئی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور پاکستان ڈاکو موومنٹ کی تنقید سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوا ہے اپوزیشن اپنی ناکامی ملکی اداروں پر ڈال کر خود کو مظلوم ثابت کرنا چاہتی ہے اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے ڈرامے سے پوری قوم واقف ہے اپنی چوری کا مال چھپانے کے لئے اپوزیشن ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہی ہے بچے اپنے ابو کی چوری بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کررپے ہیں اور مولانا صاحب اپنی شکست کا غم بھلانے کے لئے بچوں کے سرپرست اور وارث بن گئے ہیں کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوگا پی کے میپ گزشتہ پانچ سال حکومت میں رہی اور بلوچستان کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ پی کی میپ اور جمعیت علما اسلام نے کس طرح عوام کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالا ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پاکستان اور قومی اداروں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے شکست خوردہ عناصر کے بیانات قابل مذمت ہیں انشا اللہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کریں گا عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں