پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہو گا،بلوچستان نیشنل پارٹی اعلامیہ

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

ِکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 27 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہو گا اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کرینگے جبکہ اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی چلائیں گے اجلاس میں پارٹی سے متعلق تنظیمی امور بلوچستان ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا بیان میں مرکزی کمیٹی کے ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ 27اکتوبر کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں