کوئٹہ ،25اکتوبر کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا، سلیکٹڈ حکومتوں کے خاتمے پر منتج ہوگا،رہنما پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ 25اکتوبر کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور یہ سلیکٹڈ حکومتوں کے خاتمے پر منتج ہوگا ، پشتونخوامیپ کے تمام کارکن اپنی فعالیت کو مزید بروئے کار لاکر عوامی رابطہ مہم کے ذریعے دعوتوں کا سلسلہ تیز کرے اور جلسہ گاہ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات محنت کریں۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیر ے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، یونٹ سیکرٹری اکبر کلیوال نے افغانیہ خروٹ آباد علاقائی یونٹ سے مربوط خروٹ آباد یونٹ اور تختانی بائی پاس میں پشتون غر یونٹ ، میروائس نیکہ یونٹ ،پشتون یونٹ کے زیر اہتمام 25اکتوبر کوئٹہ کے جلسہ عام کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تختانی علاقائی یونٹ کے عوامی اجتماعات سے علاقائی سیکرٹری سابق کونسلر حمد اللہ بڑیچ،روزی خان خلجی ، حاج عبداللہ جان خلجی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک ایک منظم تحریک ہے جس نے ہر صورت میں اپنے عوام کو ان سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی ، ناکامی کے باعث پیدا ہونیوالے بحرانوں اور بدترین مہنگائی وبیروزگاری سے نجات دلانا ہوگا۔

مقررین نے کہا کہ 25اکتوبر کا دین جمہور کی حکمرانی کیلئے نیگ شگون ہوگا اس دن کا تاریخی جلسہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی حکمرانی سے نجات کیلئے ریفرنڈم ہوگا اس عظیم الشان جلسہ عام میں ہر مکتبہ کے عوام کی شرکت ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے اپنی بیزاری کا اظہار کریگی جنہوں نے ملک کو بدترین بحرانوں میں مبتلا کرکے عوام کو ہر شعبہ زندگی میں مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کی تقدس کی بحالی کیلئے نکل آئیں ہیں گوجرانوالہ او رکراچی کے عظیم الشان جلسوں میں عوام کے جم غفیر کی شرکت اور جلسوں کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کی اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیںآئے روز کے بیانات محض خود کو خواب غفلت میں رکھنا ہے جبکہ اصل میں وہ عوام کی طاقت سے خوفزہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ 25اکتوبر کو دن 1بجے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونیوالے منعقدہ جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں