نظام مصطفی ﷺ کے نفاذسے ہی قیام امن کاخواب شرمندہ تعبیرہوگا،علامہ داد محمد فریادی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) اتحاداہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ دادمحمدفریادی نے جامعہ فیضان مصطفی ﷺ میں ہونے والی سرورکائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذسے ہی قیام امن کاخواب شرمندہ تعبیرہوگاقائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ کی ان تھک محنت اور علماء و مشائخ کی دعائوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ کی روح قیام پاکستان کے بعد ہم سے استحکام پاکستان کاتقاضا کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ ولادت مصطفیٰ ﷺ سے چراغ علم روشن ہو ئے حضور اکرم ﷺ کی بعثت بحیثیت معلم ہمارے لئے تعلیم سے محبت ضروری بن گئی علم روشنی ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور کئے جا سکتے ہیںکلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہونے والی اس پاک سر زمین کو قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے طلباء اپنی صلاحیتیں برؤے کارلائیںانہوں نے مزید کہاکہ عیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام جشن ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں اکابرین پاکستان نے بھی عیدمیلادالنبی ﷺکے جشن پرخصوصی پروگرامزمنعقدکیئے ہمیں بھی چاہیئے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وہ خواب جو انہوں نے اس ملک کیلئے دیکھے تھے انہیں شرمندہ تعبیر کرنے اورملکی سلامتی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے میں کرداراداکریں اورآپس کے لڑائی جھگڑے ختم کرکے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرکریںاس موقعہ پر علاقے کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،علمی اور معروف شخصیات بھی شریک تھی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں