کوئٹہ ، بلوچی اکیڈمی کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) بلوچی اکیڈمی کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا کاغذات نامزدگی کی وصولی 24اکتوبر کو ہوگی جبکہ کابینہ کے انتخابات یکم نومبر کو منعقد ہونگے، گزشتہ روزبلوچی اکیڈمی کی نئی کابینہ کے لیے انتخابات یکم نومبر کو منعقد ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ ملک ظہور احمد شاہوانی کی سربراہی میں قائم انتخابی کمیشن کے ممبران بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ براہوئی کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت سنی اورپشتو اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری خلیل باور کا اجلاس اکیڈمی کے دفتر میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں اکیڈمی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ممبران چیئرمین سمیت پانچ عہدیداروں اور چار ایگزیٹو باڈی کے لیی24اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرسکتے ہیں۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق نامزد ممبران کی حتمی فہرست 28اکتوبر 2020کو جاری کردی جائے گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں