لوگوں کے مسائل حل کرکے گیس کی سپلائی بحال اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،قاسم خان سوری

کوئٹہ میں گیس کی رسد اور ڈیمانڈ بجھوائی جائیں ، فرق ہوا تو اعلیٰ قیادت سے مسئلے پر بات کی جائے گی،جنرل منیجر سوئی سدرن گیس سے بات چیت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری سے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی عرفات صدیقی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت دی کہ سردیاں آرہی ہے لوگ اب سے گیس کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کی شکایتیں کررہے ہیں فوری طور پر لوگوں کے مسائل حل کرکے گیس کی سپلائی بحال اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے لوگ غربت کے باوجود گیس بلز کی ادائیگی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اب تک عوام کو گیس کی سہولیات میسر نہیں۔ گیس حکام اس پر توجہ دیں میں پورے کوئٹہ کی بات کررہا ہوں جہاں تک گیس کنکشن ہیں گیس بحال کرکے لوگوں کو تکلیف سے بچائیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جہاں پر گیس میٹرز کے ساتھ لوگ ٹیمپرنگ کررہے ہیں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سخت ایکشن لیا جائے جولوگ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ کیا جائے لیکن چند عناصر کی سزا پوری علاقے کو نہ دیا جائے محلہ میں اگر ایک بندہ غلط کام کرکے میٹر کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتا ہے تو صرف اس ایک شخص کی وجہ سے پورے محلے کو سزا نہیں دینا چاہئے کہ ان علاقوں میں گیس کی سپلائی کم یا لوڈ شیڈنگ کو زیادہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں گیس کی رسد اور ڈیمانڈ کو مجھے بھجوادیں اگر اس میں فرق ہے تو میں اسلام آباد میں اعلیٰ قیادت سے ان مسائل پر بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں لوگ ٹھٹھر کر مرجائینگے کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے جب گیس نہیں ہوگی تو مختلف بیماریاں جنم لے گی ۔ گیس نہ ہونے کی صورت میں بوڑھے اور بچوں کو ہم نہیں بچاپائیں گے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ بطور علاقے کا نمائندہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور آپ کے مسائل کا بھی فکر ہے لیکن گیس حکام ان عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مربوط طریقہ کار واضح کریں تاکہ ہم آنے والے نسلوں کو بچائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں