کوئٹہ، الخدمت فائونڈیشن کھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر مقام ،ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے،انجینئر جمیل احمدکرد

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر مقام ،ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے یتیموں کی کفالت ،بیوائوں ،مساکین ،مزدوروں ،اور دیہاڑی دار طبقات کی مدد بلوچستان سے غربت ،بے روزگاری ختم کرنے عوام کے مسائل حل اور ان کو سہولیات وآسانی فراہم کرنے کیلئے بلوچستان کے مخیر حضرات ،سماجی فلاحی تنظیمیں الخدمت فائونڈیشن کا ساتھدیں الحمداللہ دیانت واخلاص سے کام کی وجہ سے عام لوگ بھی الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دے رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی مزید پراجیکٹس،علاج کیلئے بروری روڈ پرزیر تعمیر جدید ایمانا ہسپتال جلد مکمل ،یتیم بچوں کی ایک چھت کے نیچے تعلیم ،تربیت کیلئے خطہ زمین ملنے پر آغوش سینٹربنائیں گے بلوچستان میں ڈھائی سویتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں اس میں مزید اضافہ کیا جائیگا کرونا،ٹڈی دل کے بعدحالیہ بارشوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قدرتی آفت اور منتظمین کی بے تدبیری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں الخدمت کی ٹیمیں روز اول سے مقامی وسائل کے ساتھ،مخیر حضرات کے تعاون سے ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیساتھ مستقل طور پر پراجیکٹس چلارہی ہے ان پراجیکٹس کے بدولت انشاء اللہ بلوچستان کے یتیموں بیوائوں سمیت بے سہاراغربا ء ومساکین کے مسائل میں کمی اور ان کو سہولیات میسر ہوگی ۔

کوئٹہ وصوبے کے دیگر علاقوں کے مخیر حضرات الخدمت کے پراجیکٹس میں تعاون کی گزارش ہے تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر خدمت ہوسکیں ۔ مشکل ،پریشانی اور مصیبت کے موقع پر الخدمت فاونڈیشن متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ریسکیو، ریلیف اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہم انشااللہ اہل خیر کے تعاون سے ہر ممکن مدد کریں گے۔ ہم اہل خیر ،تاجر، صنعت کار برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح آگے بڑھیں، فرض کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اہل وطن کی دادرسی کریں۔اللہ ہم سب کو اس مصیبت سے محفوظ رکھے اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں