کوئٹہ،آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ

فاٹا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جعفرآباد کو تین گول سے شکست دیدی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کے آج پہلے میچ جو کے ایوب اسٹیڈیم میں ایک بجے منعقد ہوا فاٹا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جعفرآباد کو تین گول سے شکست دے دی اس میچ میں فاٹا کے شاہ فیصل جو کہ بہترین کھلاڑی ہیں نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک بھی کی قیوم پاپا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں تربت نے پیلنٹی کیک پر آزاد کشمیر کو شکست دے کر میں اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ریلوے گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشین نے سندھ کو ایک گول سے شکست دے کر واپسی کی راہ دکھائی۔ ٹورنامنٹ کے اب تک کے سب سے سنسنی خیز میچ میں پنجاب نے قلعہ عبداللہ کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ نے پہلے سبقت حاصل کی اور پہلے ہاف اور دوسرے ہاف میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ تاہم پنجاب کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے سبقت کو ختم کیا اور پھر ایک گول کی برتری حاصل کی میچ کے آخری لمحات میں پنجاب میں تیسرا گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ کل ٹورنامنٹ میں آرام کا دن ہے اور کوئی بھی میچ نہیں کھیلا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں