کوئٹہ جلسہ،سیکورٹی کا انچارج پی ڈی ایم نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں،سردار اختر مینگل

کوئی خطرات موجود ہیں تو حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے یہ یقینی بنائیں کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو،ٹوئٹ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ جلسے سے متعلق اگر کوئی خطرات موجود ہیں تو یہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو کیونکہ سیکورٹی کا انچارج پی ڈی ایم نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں