کوئٹہ،سدا خان اچکزئی کااغوا لمحہ فکریہ ،یہ حکومت اور ریاست کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ،جمیلہ کاکڑ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر جمیلہ کاکڑ نے کہا ہے کہ اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کا اغوا لمحہ فکریہ ہے ایک ذمہ دار قومی سیاسی جمہوری جماعت کے ذمہ دار کو دن دہاڑے اغوا ء کرنا حکومت اور ریاست کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں عوام کی جان ومال کی ذمہ داری سے عاری حکمران حق حکمرانی نہیں رکھتے پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کے قیام بنیادی انسانی حقوق کی بحالی آئین پر عملدرآمد کیلئے معرض وجود میں آئی ہے سلیکٹیڈ کو مسند اقتدار پر بٹھا نے والے بھی ان سے بیزار ہوچکے عوامی نیشنل پارٹی ملک کے دیگر سیاسی جمہوری قوتوں کے سنگ صف اول میں موجود رہیگی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر جمیلہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو راہ راست دستبردار کرانے کی سازشیں روز اول سے جاری ہے لیکن باچاخان کے پیروکار سرخ پرچم تلے پرامن جہد کرتے چلے آرہے ہیں اس پر خار راستے میں بہت سے نشیب و فراز آئے لیکن پارٹی کارکنان اور قیادت ہر آزمائش میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے رعایاں کی جان ومال کی بنیادی ذمہ داری کو پوری کرے اسد خان اچکزئی کی بازیابی کیلئے پارٹی آواز اٹھاتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد جلسہ عام حقیقی جمہوریت کے قیام آئین پر عملدرآمد آزاد وخود مختار عدلیہ و میڈیا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اور سلیکٹیڈ حکمران سے جان خلاصی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے لہذا پارٹی کارکنان اور صوبے بھر کے جمہوریت پسند قوتیں25 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ زرغون روڈ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے جمہوریت پسندی اور قوم دوستی کا ثبوت دیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں