مولانا ڈاکٹرعادل خان کا شہادت صرف جامعہ فاروقیہ یا اہل کراچی کا نقصان نہیں ،پوری امت مسلمہ کاعظیم نقصان ہے ،رہنماء جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا قاری مہراللہ ‘ مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ‘ مولانا حافظ عبدالقیوم استاذ الحدیث ‘ مولانا عبد العزیز استاد الحدیث حضرت مولانا عبد الولی مولانا نعمان الحق حافظ جمیل احمد حافظ رشید احمدودیگر جامعہ فاروقیہ کراچی فیز میں مولناعادل خان شہید کے فرزندمولنا محمد انیس ودیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کا شہادت صرف جامعہ فاروقیہ یا اہل کراچی کا نقصان نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کاعظیم نقصان ہے شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل شہید کے جہادی اور علمی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھی جائینگی معاشرتی اصلاح اور خدمت خلق اور ہر طاغوتی فتنے کی سرکوبی اور سدباب میں ان کینمایاں کردار سے کوئی انکارنہیں کرسکتے ہیں علم دین کیلیے خدمات قابل رشک وتقلیدہے ناموس صحابہ کے مشن پر آخر دم تک پورے استقلال اور وقار کے ساتھ کاربند رہا اجتماعی تقاضوں اور امت کے اتحاد کا احساس بھی ان کے دل میں ہمیشہ موجود رہا انہوں نے کہا کہ ہر محاذ پران کے عزیمت.ثابت قدمی واستقامت اورقربانیوں کے تسلسل ایک جیتی یادگار رہی قافلہ شیخ الہند اور دیگراکابرین علمادیوبندکی حقیقی جانشین کاحق اداکیاوردین حق کی طرف سیحق گوئی کاپورافریضہ سراانجام دیاہے انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت قومی سانحہ ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا ڈاکٹر عادل خان پر حملہ بدترین دہشت گردی اور سفاکیت کی انتہا ہے ، صوبائی حکومت سندھ اورحکمرانوں کی خاموشی اورقاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے اگر حکومتی بے حسی کا یہ عالم رہاتوملک میں یہ آگ ان کی گھروں تک پہنچ جائیگا قاتل گرفتار نہ ہوئے تو قاتل صوبائی حکومت سندھ اور وفاقی حکومت ہوگا انہوں نے کہا کہ شہادتوں سے علما حق کے حوصلے پست نہیں ہوگے اور نہ گولیوں سے اہل حق کو راستے سے ہٹا سکتے ہیں شہدا کے خون کے قطرے قطرے کاحساب لیں گے انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھے منصوبے کے تحت ملک کوعلماء کامقتل گاہ بنادیاگیا ہے آئے روز علماء کو بے دردی سے شہید کیاجارہاہے آج تک کراچی میں مولانا حبیب اللہ مختار‘ مفتی نظام الدین شامزئی‘ مولانا یوسف لدھیانوی‘ شہید مفتی جمیل اسلم شیخپوری حکیم سعید بشمول ہزاروں علماء طلباء شہیدہوئے کسی ایک کے قاتل گرفتار نہیں ہواعلماء حق کے قاتل ملک بھر میں دندناتے پھیر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان جیسے شخصیات کا وجود اہلِ پاکستان کے لئے بہت بڑا سرمایہ اور نعمتِ خداوندی تھا انہوں نے ہمیشہ اسلام اور ملت اسلامیہ کا دفاع اپنے خونِ جگر سے کی اور اسلام کی آب یاری کی۔

انہوں نے جرات و جواں مردی کی ایسی داستانیں رقم کیں جس پرملت اسلامیہ کا ہر فرد رشک کررہے ہیں ان کی ایثار کوش اور وفا شعار یادگار رہینگی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فوٹیج آنے کی باوجود عدم گرفتاری حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت ملوث دہشتگردوں کو فورا گرفتار کرکے انجام تک پہنچایا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں