25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ جمہوریت کی بحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ،نیشنل پارٹی لائر فورم

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) نیشنل پارٹی لائر فورم کے جاری ایک بیان میں کہا کہ 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ جمہوریت کی بحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے مہنگائی کرپشن اقربا پروری عروج پر ہے سلیکٹڈڈ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں اداروں میں میرٹ نہ ہونے سے ادارے تباہی کی طرف گامزن ہیں ملک بھر کے سیاسی جماعتوں کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد خوش آئند ہے بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی لائر فورم ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی لائر فورم پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریگی بیان میں تمام پارٹی وکلا کو ہدایت کی ہے وہ جلسہ میں بھر پور شرکت کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں