مجاہدین اسلام نے مصنوعی سپر پاور امریکہ کو زیرو بنا دیا،جمعیت علما اسلام( نظریاتی)

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی مولاناعبدالغفور مولاناعبدالاحد مولوی موسی جان ودیگر مشرقی بائی پاس میں شہدا اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اسلام نے مصنوعی سپر پاور امریکہ کو زیرو بنا دیا اب افغانستان سے اپنا بوریا بستر لپیٹ کررہے ہیں افغانستان میں اب طالبان کی حکومت ہو گی ۔

دنیا کی سپر پاور کہلوانے والا امریکہ افغان سر زمین سے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کرنا یہ مجاہدین اسلام کے عملی جدوجہد اور شہدا کے خون کے نذرانوں کے مر ہون منت ہے امریکہ کی شکست سے قبل مجاہدین اسلام نے اسی خطے میں اس وقت کی ایک بڑی طاقت سوویت یونین کا تکبر اور غرور خاک میں ملا دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

امریکہ جس غرور کے ساتھ افغانستان میں مسلمانوں کے خون سے پیاس بجھانے کے لیے چڑھائی کی مجاہدین اسلام نے جہد مسلسل سے امریکہ کومذکرات بھیک مانگنے پر مجبور کردئیے اپنی فوجیں بحفاظت نکالنے کیلئے طالبان سے راستہ مانگ رہا ہے امریکہ کو تسلیم کرنا پڑا لیا ہے کہ و ہ افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا طالبان نے جس عزم سے اظہار کیا ہوا تھا کہ غیر ملکی قابض افواج کو افغانستان سے ہر صورت میں باہر نکالا جائے گا۔

آج طالبان نے اپنے اللہ کے نصرت سے اپنے عزم کے تکمیل کرکیافغانستان سے امریکی افواج کونکال دیا طالبان کی استقامت کے نتیجے میں امریکہ کو عالمی سطح پر شکست کا سامناکرنا پڑا انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام کے لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کرینگے مجاہدین اسلام نے امت مسلمہ کی فکری اور نظریاتی اور اسلامی سراحدات کاتحفظ ہمیشہ اپنے خون وپسینہ سے کیا ہے اورعملی جدوجہد سیامت مسلمہ کو آزادی وحریت کا راستہ دکھایا مسلمانوں کو مغرب کی مرعوبیت اور احساس کمتری سے نکال دی.انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کیظالمانہ ایجنڈے کے سامنے اگر واحد مزاحمتی چیلنج درپیش ہے تو وہ جہاد فی سبیل اللہ کا ایمانی جذبہ ہے امت مسلمہ کے جونواں کیحوصلہ توڑنے کیلئے اسلام دشمن طاغوتی ایجنٹ پشتون قوم پرست اورنام نہاد مذہب پرست اپنی آقاوں کی خوشنودی کے لییمقدس جہاد کے خلاف زبان درازی میں مصروف ہے لیکن ان زبان درازیوں سے مجاہدین اسلام کی حوصلے نہیں توڑ سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں