کوئٹہ میں بھی پی ڈی ایم نے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:20

>کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیاپی ڈی ایم کا جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلسہ گاہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جب کہ جلسہ گاہ میں لاپتہ افراد کے خاندانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں دوسری جانب اپوزیشن کے جلسے کے موقع پر کوئٹہ میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی جب کہ اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی جلسے کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جلسے کے لیے 5000 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے جب کہ جلسہ گاہ کی ڈرونز کی مدد سے بھی نگرانی کی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں