کامیاب جلسہ کے انعقاد پر تمام جمہوری پارٹیوں کو دو بستہ سلام پیش کرتے ہیں،جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

ش* انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا تمام قائدین نے ملک اور جمہوریت کی بقا پر مبنی تقریر کرکے قوم کا مدعا ریاست کے سامنے رکھا،مشترکہ بیان

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) کامیاب جلسہ کے انعقاد پر تمام جمہوری پارٹیوں کو دو بستہ سلام پیش کرتے ہیں، انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا، تمام قائدین نے ملک اور جمہوریت کی بقا پر مبنی تقریر کرکے قوم کا مدعا ریاست کے سامنے رکھا ان خیالات کا اظہارجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد،جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی محمد روزی خان، مولانا قاری مہراللہ، مولانا شیخ احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب ایوبی ،مولانا عبد الاحد ،مولانا محمد اشرف جان ،مولاناحافظ عبدالحق حقانی ،مولانا غلام نبی محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد ،حافظ شبیر احمد مدنی ،مولاناعبدالغفور مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، حاجی محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ ،حافظ سراج الدین، ظفراللہ کاکڑ، مفتی رحمت اللہ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا محمد طاہرتوحیدی ،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی، چوہدری محمد عاطف ،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا محمد عارف شمشیر، ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ،حاجی عبداللہ سلیمانخیل ،عبداللہ خان ناصر، حاجی صالح محمد، مولانا سردار محمدنورزئی، سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل، مولانا محمد یاسر بازئی ،حاجی صادق دین ایڈووکیٹ،حافظ مفتی ابوبکر، مولاناسیدسعد اللہ آغا،حافظ دوست محمد، حافظ رحمن گل نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ کے بے مثال اور بے نظیر جلسہ عام نے گیند ریاست کی کورٹ میں بھینک دیا ہے ضروری ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی نااہل حکمرانوں کے ناجائز اقتدار کے خاتمے اداروں کا اپنے دائرہ کار میں کام کرنے اور لاپتہ افراد کے حوالے سے پی ڈی ایم کے مقاصد پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ اور کوئی راہ نہیں ہے انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کے امرا ، نظما، انصار الاسلام پولیس انتظامیہ سمیت تمام شعبہ جات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور امید ہے کہ یہ کردار ادا کرتے رہیں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں