سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کاپی ڈی ایم کی کامیاب جلسے کے انعقاد پرقائدین اور بلوچستان کے عوام کو مبارکباد

پیر اکتوبر 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پی ڈی ایم کی کامیاب جلسے کے انعقاد پرقائدین اور بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بلوچستان نے کامیاب جلسہ منعقد کر کے پیغام دیدیا ہے کہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے آنے والا وقت عوامی حکومتوں کا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ مفاد پرست حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے حکمران عوام کی اتنی بڑی تعداد ایوب اسٹیڈیم میں دیکھ کر لرز اٹھے ہیں در اصل انہیں یہ احساس ہوچکا ہے کہ ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کی ناانصافیوں سے تنگ آچکے ہیں مہنگائی ،بے روزگاری نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے تبدیلی سرکار کی وعدہ خلافی عوام کو باور کراچکی ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس دروغ گوہی کے علاوہ اور کوئی تدبیر نہیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو جس پستی کی جانب دھکیلا ہے اس سے ہونے والا نقصان پورا کرنے میں ایک طویل وقت درکار ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت اور عوام نے ایوب سٹیڈیم سے یک زبان ہوکر یہ پیغام ایوانوں تک پہنچا دیا ہے کہ اب عوام کیساتھ ظلم ،زیادتی اور ناانصافی قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اہل بلوچستان کے مشکور ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنا یا اور حکومت وقت کو اپنا فیصلہ سنا دیا

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments