نانبائیان میں کوئی گروپ بندی نہیں، کوئٹہ میں نان بائیوں کی طرف سے کامیاب ہڑتال جاری ہے،محمد نعیم خلجی

منگل 27 اکتوبر 2020 18:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) نان بائیان کے چیئرمین محمد نعیم خلجی نے کہا ہے کہ نانبائیان میں کوئی گروپ بندی نہیں کوئٹہ میں نان بائیوں کی طرف سے کامیاب ہڑتال جاری ہے بعض لوگ حکومتی ایما پرہڑتال کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے نانبائیاں کو لڑانے یا ان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو ہم مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگے ہم نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑکڑ کو اپنا ثالث مقرر کیا ہے اور اپنے تمام اختیار ان کو دیئے ہیں تاکہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم کاکڑ، نان بائیان کے صدر محمد رضا، حضرت گل، شیر محمد خلجی، کبیر خان اور حبیب اللہ، محمد نبی ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا پر نانبائیوں میں تقسیم کی خبر چھاپی گئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں دو سے تین تندوروں کے علاوہ باقی تمام تندور بندہیں ہم اپنے جائز حق کیلئے سراپا احتجاج ہیں جب تک روٹی کیلئے ہمیں جائز ریٹ نہیں دیاجاتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے میڈیا کی جانب سے ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے پی ڈی ایم کے جلسے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم غیر سیاسی لوگ ہیں اور ایک ماہ قبل ہم نے احتجاج کی کال دی تھی اگر ہمارے جائز حقوق نہ ملے تو 22اکتوبر کو احتجاجاً ہڑتال کااعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ نانبائیاں کی جانب سے کامیاب ہڑتال جاری ہے انتظامیہ اپنے مخصوص ٹولے کے ذریعے نانبائیوں کے ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کا یہ کوشش ناکام ہوگا محمد نعیم خلجی نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے دو دن کی ہڑتال پر بہت سے اضلاع کو ریٹ دیا گیا ہے لیکن کوئٹہ میں جان بوجھ کر ریٹ نہیں دیا جا رہا اور ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے تمام تر ذمہ داری حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹی پر عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا کہ چھ دنوں سے تندور مالکان احتجاج پر بیٹھے ہیں مزدور کی تنخواہ، گیس بلیں ادا نہیں کی جاتی کوئٹہ شہر کی عوام مشکلات سے دو چار ہیں تندور مالکان کو جائز ریٹ دیا جائے ہم تندور والوں کے ساتھ اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں