کوئٹہ میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا ،پیاز ،ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

پیاز280روپے ،مٹر200روپے ،ٹماٹر150سی220روپے فروخت ہونے لگے

منگل 27 اکتوبر 2020 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا ،پیاز ،ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں۔پیاز280روپے ،مٹر200روپے ،ٹماٹر150سی220روپے فی کلو جبکہ مرغی کی قیمت 220سی300روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں غریب عوام کے دسترس سے باہر ،شہر میں مرغی 220سے 300روپے فی کلو ،مٹر200روپے ،آلو 50سے 60روپے کلو،کدو 80روپے کلو،پیاز 280روپے تک کلو فروخت کی جارہی ہے اس کے علاوہ ٹماٹر فی کلو150سے 220روپے تک فی کلو فروخت کی جارہی ہے ،مرچیں 200روپے کلو ،بنڈی 130روپے کلو جبکہ انڈے 210روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ،عوامی حلقوں نے حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مہنگائی کے جن کو قابو میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام اپنے گھر کے چولہے نہیں چلا پارہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں