بھارتی جارحیت نے معصوم کشمیر یوں کی زندگی اجیرن کر دی،ظہوراحمدبلیدی

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی مد د منصبوظ ارادے کے ساتھ جاری رکھے گا،صوبائی وزیرخزانہ

منگل 27 اکتوبر 2020 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی جاریت اشتعال انگیزی اور غاصبانہ قبضے نے معصوم کشمیر یوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ مذہبی ثقافتی اور روحانی تعلق کو ختم کرنے کیلئے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھا رہی ہے لیکن کشمیر یوں کی متزلزل ارادے اور لازوال قربانیوں کی بدولت بھارت اپنا غاصبانہ قبضہ دیر تک قائم نہیں رہ پائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیا ہ کشمیر سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی مد د منصبوظ ارادے کے ساتھ جاری رکھے گا اور کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گا تا کہ اقوام عالم میں مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز کو بلند کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی یک طرفہ کاروائی اور اانسانی حقوق کی پامالی کو روکنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے لیکن اقوام متحدہ اپنے ذمہ داریوں سے روگر دانی کرتا آ رہا ہے جس سے اس ادارے کی افادیت صفر ہو کر رہ گئی ہے ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بھارت کشمیر کی جغرافیائی حالت کو تبدیل کرنے کیلئے ہندو آبادکاری کے پروگرام پر عمل پیرا ہے جس سے دنیا امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں دنیا امن کو قائم کرنے اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے عالمی اداروں کو متعضبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑ کتے ہیں اور کشمیری عوام کو اس مصیبت کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔ صوبائی وزیر نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں