ملا خیال محمد کی جانب سے ہمارے اتحاد کابیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے ،تندور ایسو سی ایشن نواں کلی یونٹ

ہم نے تندور کھولا اور نہ ہی تندور کے بائیکاٹ ختم کیا نہ ہی چیئرمین تندور ایسوسی ایشن محمد نعیم خلجی ،صدر رضا کے اتحاد سے بغاوت کااعلان کیاہے ،نواں کلی میں جلسے سے خطاب

منگل 27 اکتوبر 2020 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء)تندور ایسو سی ایشن نواں کلی یونٹ کے صدر ظفر خان ،نعمت اللہ ،محمدرحیم خلجی نے کہاہے کہ ملا خیال محمد کی جانب سے ہمارے اتحاد کابیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے ،ہم نے تندور کھولا اور نہ ہی تندور کے بائیکاٹ ختم کیااور نہ ہی چیئرمین تندور ایسوسی ایشن محمد نعیم خلجی ،صدر رضا کے اتحاد سے بغاوت کااعلان کیاہے ،نواں کلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرانتظامیہ 320گرام کی روٹی کیلئے قیمت30روپے مقرر کرے جب تک انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی شہر بھر میں تندور بند رہیںگے ،انہوں نے کہاکہ ملاخیال محمد نامی شخس نے ذاتی مفادات کی آڑ میں ہماری تنظیم میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کی اس شخص کا ہمارے تنظیم سے کوئی واسطہ نہیں ،ہم عوام کو تکلیف دینے پرمعذورت خواہ ہیں ،تاہم ہمارے مطالبات جائز ہیں اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا ہڑتال جاری رہے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں