کوئٹہ،اپوزیشن سازش کے طورپر ایک بار پھر عورت کی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے،جمعیت علما ء ا سلام س

منگل 27 اکتوبر 2020 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) اپوزیشن سازش کے طورپر ایک بار پھر عورت کی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے ،نظام کی تبدیلی کیلئے نیک پارلیمنٹ کی ضرورت ہے ،چہرہ کی تبدیلی سے ممکن نہیں ،2نومبر کو اسلام آباد میں مولاناسمیع الحق شہید کی خدمات کے حوالے کانفرنس منعقد ہوگا۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علما ء ا سلام س کے صوبائی قائم مقام امیر مولانامفتی عبدالواحد بازئی ،حاجی عبدالقیوم میرزئی ،حاجی اختر شاہ مردانزئی ،مولاناطاہر شاہ اخندزادہ ،حافظ رحمت اللہ دمڑ، مولوی عبدالوہاب حقانی ودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور اقتدار دونوں قویم مجرم ہیں اقتدار کیلئے دونوں ترس رہے ہیں عوام کا فکر کسی کو نہیں بلکہ اپوزیشن کے نعروں سے صاف صاف مستقبل میں ایک بار پھر پاکستان کی عوام پر عورت کی حکمرانی مسلط کرنے کی سازش ہورہی ہے حالانکہ نظام تبدیلی اور اسلامی نظام کے لفظ کیلئے عورت کی حکمرانی درست نہیں نظام کے نفاذ کیلئے صرف چہرے کی تبدیلی سے نظام کی تبدیلی ممکن نہیں بلکہ نیک لوگوں کی پارلیمنٹ میں آجانا ،پارلیمنٹ کے ذریعے نظام کی تبدیلی ممکن ہوگی ،انہوں نے کہاکہ دو سال قبل 2نومبر کو مولاناسمیع الحق کو شہید کیاگیا تھا ان کی خدمات کے سلسلے میں 2نومبر کو اسلام آباد میں خدمات مولاناسمیع الحق شہید کانفرنس ہوگی جس میں تمام سیاسی ومذہبی رہنمائوں ،وکلاء ،دانشور ودیگر مختلف مکتبہ فکر کے سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرینگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں