صوبے کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جو یکم نومبرتک صوبے بھر میں جاری رہے گی،لیاقت شاہوانی

اب تک پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جا چکے ہیں اور تقریباً 25 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانیکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جو کہ یکم نومبرتک صوبے بھر میں جاری رہے گی۔اب تک پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جا چکے ہیں اور تقریباً 25 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانیکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا بنیادی فرض ہے اس جاری قومی انسداد پولیو مہم میں علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے اپنا عملی کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا ہوگا تاکہ پولیو فری صوبے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر کیا جا سکے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہے مستقبل کی معماروں کو اپاہج ہونے سے بچانا والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے کیونکہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو عمر بھر کے یے بچوں کو اپاہج کر دیتا ہے انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے پر زور اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف جہاد میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

معاشرے میں پولیو قطرے سے متعلق پائے جانے والے منفی تصورات کو بھی مثبت تصورات میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت محکمہ صحت کے تمام متعلقہ مراکز میں سہولیات فراہم کرچکی ہے اور پولیو رضاکاروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ گھر گھر جاری قومی انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار کیا جا سکے۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں