گیس قدرتی نعمت ، موسم سرما میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے صحیح استعمال کر یں ،شہباز اسلام

صا رفین کو بلا تعطل گیس فراہم کر نے کیلئے اقدا مات اٹھا تے ہوئے مختلف علا قوں میں پر انی اور بو سید ہ پا ئپ لا ئنوں کو تبد یل کر رہی ہے ، مرکزی ترجمان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سو ئی سدرن گیس کمپنی کے مر کزی تر جمان شہباز اسلام بلو چستان کے ایڈ یشنل جنرل منیجر محمد انور بلو چ ،علما ء اکرام سید حبیب اللہ چشتی ،مو لاناروح اللہ سمیت دیگر علما ء اکرا م کا کہنا ہے کہ گیس قدرتی نعمت ہے عوام اس کا صحیح استعمال کر کے سدر یوں کے موسم میں حفا ظتی تدا بیر اختیا ر کر کے جا نی نقصان سے بچ سکتے ہیں کمپنی صا رفین کو بلا تعطل گیس فراہم کر نے کیلئے اقدا مات اٹھا تے ہوئے مختلف علا قوں میں پر انی اور بو سید ہ پا ئپ لا ئنوں کو تبد یل کر رہی ہے ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے منگل کو کوئٹہ پر یس کلب میں احتیا طی تدا بیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اظہارخیال کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کمپنی کے مختلف آفیسران سعید محمد کا کڑ ، فا روق احمد خان، صفدر حسین ، سید محمد آغا، مو لوی سید کفا یت اللہ ، محمد الطا ف ، فیزان منا ف سمیت دیگر بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سو ئی سدرن گیس کمپنی کے محمد انوار بلو چ ، شہباز اسلام نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ کمپنی کی جا نب سے سر دیوں کے آغاز میں عوام میں سو ئی گیس کے نقصانات کے حوالے سے شعور اجا گر کر نے کیلئے آگا ہی مہم چلا ئی جا تی ہے جس میں میڈ یا علما ء اکرام سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کے ذریعے لوگوں میں شعور اجا گر کر نے کیلئے پروگرام منعقد کئے جا تے ہیں جب کہ ما ضی میں سر دیوں کے مو سم میں گیس کے باعث لو گوں کی بہت زیا دہ اموات ہو تی تھیں حفا ظتی تدا بیر کے حوالے سے منعقد ہ پر وگراموں کے بعد ان اموات میں نمائے کمی وا قعہ ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی عوام کو بلا تعطل گیس کی فر اہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ذریعے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سر کی روڈ، کنرا نی روڈ، نواں کلی ، زرغون ، سر غز گئی سمیت دیگر علا قوں میں پرا نی پو سید ہ 8انچ 12انچ 16انچ 18انچ قطر کی گیس پا ئپ لا ئنیں بچھائی گئی ہیں کچھ بچھا ئی جا رہی ہیں اور کچھ منصو بوں کے ٹینڈر ہو رہے ہیں ان کے مکمل ہو نے سے گیس پر یشرکا مسئلہ بڑ ی حد تک حل ہو جا ئے گا انہوں نے کہا ہے مختلف علا قوں میں گیس چوری کر نے والوں کے خلاف کا روائی کر کے ان غیر قا نونی گیس چور ی کنکشن کا قلع قمع کر دیا ہے اور مختلف لوگوں کے خلاف مقد مات بھی درج کئے گئے اور ان کا روائیوں میں استعما ل ہو نے والا سا مان اور کمپر یسر قبضے میں لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ علما ء اکرام ، میڈ یا سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کو گیس چو ری کو رو کنے اور احتیا طی تدا بیر کے حوالے سے اپنا کر دارادا کر نا چا ہیے اس مو قع پر سید حبیب اللہ چشتی ، سید محمد آغا، مو لوی سید کفا یت اللہ سمیت دیگر نے گیس چو ری کر نے اور گیس پر یشر میں کمی سمیت دیگر حو الوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام گیس کے استعما ل کو احتیا ط سے یقینی بنائیں تا کہ حفا ظتی تدا بیر اپنا ئی جا سکے علما اکر ام کا کہنا تھا کہ ہمیں گیس چوری جیسے فعل سے اجتنا ب کر نا چا ہیے اور معیا ری ہیٹر چو لھے استعما ل کر نے چا ہیے تا کہ حا دثات کا تدا رک ممکن ہو سکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں