کوئٹہ ، آزادی اظہار کی آڑمیں مقدس ہستیوں کاپامال نہیں ہونے دیں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آزادی اظہار کی آڑمیں مقدس ہستیوں کاپامال نہیں ہونے دیں گے مسلم حکمران ملکر گستاخاکہ خاکے بنانے والے ممالک کاسفارتی، معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے قوم کی قیادت کریں گے توہین مذاہب،مقدس ہستیوں بلخصوص نبی پاک ﷺس کی شان میں گستاخی کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا ۔

حکومت قوم سے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمدکرتے ہوئے مہنگائی بدعنوانی بے روزگاری سے نجات دلاکر حقیقی اسلامی ریاست کے قیام کی راہ ہموارکریں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی نااہلی،ان کی ٹیم کی بدعنوانی ،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے ملک وملت مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں قوم کو جھوٹی تسلیاں دینے کے بجائے وعدوں واعلانات پر عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

قوم نے وزیر اعظم پر اعتماد کیا مگروزیر اعظم نے قوم کوان کی بدترین حالت پر چھوڑ کرمایوسی کی طرف دھکیل دیاجس کی وجہ آج مہنگائی بے روزگاری بدامنی اور بداعتمادی کا دور دورہ ہے بدقسمتی ،حکومتی واختیار قوتوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت اس وقت قوم پرمسلط ہے۔

اڑھائی سالوں میں ہی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریر ہوچکا ہے ۔ جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دینے والے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ماورائے آئین اقدامات کی حمایت سے ملک پٹری سے اتر سکتا ہے۔ملک کو آئین وقانون کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے آئین سے ماورااقدامات کی وجہ سے مسائل وپریشانیوں اور بداعتمادیوں میں مزید اضافہ ہوراہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

تبدیلی کا مزہ عوام نے چکھ لیا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فراد اضطراب کا شکا ر ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور اس کے حل سے کوئی غرض نہیں ، محض جھوٹی تسلیاں دے کر قوم کو بہلایا جارہا ہے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مسلسل اشاعت انتہائی قابل مذمت ہے۔ توہین مذاہب ناقابل معافی جرم ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس ہستیوں کا تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں