ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پشاور مدرسے میں بم دھماکہ کی مذمت

بزدل دشمن ایک مرتبہ پھر وطن عزیز میں حالات خراب کرنا چاہتا ہے اسے اب بھی ناکامی ہو گی، محمد قاسم سوری

منگل اکتوبر 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے پشاور مدرسے میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن ایک مرتبہ پھر وطن عزیز میں حالات خراب کرنا چاہتا ہے اسے اب بھی ناکامی ہو گی عالمی برادری کی زمہ داری ہے کہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کے لیے ریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے‘ مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوہاٹ روڈ پشاور پر واقع مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کی شہادت پر افسردہ ہوں، شہدا ء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘ بزدل دشمن ایک مرتبہ پھر وطن عزیز میں حالات خراب کرنا چاہتا ہے اسے اب بھی ناکامی ہو گی انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کے لئے ریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر مجبور کرے انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر 1947ء کو بھارت نے برصغیر کی تقسیم سے متعلق منصوبے اور کشمیریوں کی خواہش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر جابرانہ قبضہ کیا تھا مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہی

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments