گزشتہ سات دہائیوں سے شہ رگ پاکستان پنجہ استبداد میں ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

اکتوبر کو تمام کشمیری کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس میں وہ شہداء اور آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو تمام کشمیری کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس میں وہ شہداء اور آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوربھارت کے سفاک چہرے کو پُوری دنیا کے سامنیبے نقاب کرتے ہیںگزشتہ سات دہائیوں سے شہ رگ پاکستان پنجہ استبداد میں ہے اور نت نئے طریقوں سے اس جنت نظیر وادی پہ ظلم و بربریت کا طوفان برپا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں کشمیری جان کی بازی ہا ر چکے ہیں لیکن ان کا جذبہ آج بھی جوان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کے حق خودارادیت کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جاسکتا, ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا.

ریلی کا آغاز پی ڈی ایم کے دفتر سے ہوا جو سرینا چاک پر اختتام پذیر ہوا. مشیر برائے اقلیتی امور دنیش کمار نے بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے کا پاکستان مودی اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بدنام ہوا ہی. دفعہ 370 اور 35 اے کا خاتمہ کر کے مودی نے کشمیر پر قبضہ جمانے کی ناپاک کوشش کی ہی. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینے ہو گا. اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا.

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں