دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پشاور اور کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ بچوں اور عام عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا،اسفندیار ولی خان

معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں، درندے ہیں، مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے پشاور مدرسہ اور کوئٹہ ہزارگنجی دھماکے کی مذمت اسے انسانیت سوز عمل قرار دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اے این پی بار ہا مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان کے خلاف یقینی اور بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پشاور اور کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ بچوں اور عام عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں، درندے ہیں ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے، عوامی نیشنل پارٹی بار بار اس خطرے کا اظہار کر چکی ہے کہ دہشت گرد گروہیں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں، ان کو روکا جائے لیکن حکمران وقت مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہورہے ہیں پشاور اور کوئٹہ دھماکے دہشت گردوں کی جانب سے خطرے کی گھنٹی ہے، تاہم اب بھی وقت ہے کہ مستقبل میں بڑی تباہی سے بچنے کیلئے اس بارے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات لئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہید ہونے والوں کیلئے شہداء پیکج کے تحت ان کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں