دنیائے کفر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے ،مولاناعبدالقادرلونی

فرانسیسی صدر نے شان اقدس میں ناپاک جسارت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے،جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر و دیگر کا بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحدکبدانی مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی مولوی محمدحیات مولوی رحمت اللہ حقانی نے فرانسیسی حکومت کی توہین آمیز خاکوں کے خلاف29اکتوبر تحفظ ناموس رسالت ریلی کااعلان اور دیر کالونی جامعہ زبیریہ بم دھماکے کی شدیدالفاظ سے مذمت اورشہادتوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ مدرسہ کے پر حملہ بدترین دہشت گردی اور سفاکیت کی انتہا ہے اسلام دشمن قوتیں سوچی سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو طلباء اورعلماء کامقتل گاہ بنادیاگیا ہے حکومت دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو فورا گرفتار کرکے نشان عبرت بنائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیائے کفر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے فرانسیسی صدر نے شان اقدس میں ناپاک جسارت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔

(جاری ہے)

او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ اجلاس طلب کر کے اٴْن سے پر زور احتجاج کیا جائے اور 57اسلامی ممالک فرانس کے مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے تجارتی اورسفارتی تعلقات منقطع کر لیں انہوں نے کہا کہ حضورؐسے محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے یہ ایمان کا معاملہ ہے، جب تک ہم حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پر کٹ مرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے‘ تب تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والا دین بن چکا ہے۔جو کفری قوتوں سے برداشت نہیں ہورہی ہے مسلمانوں کی غیرت کا امتحان لیتے ہیں۔ شیطان صفت اور ملعون افراد نے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ہر چند ماہ بعد کبھی خاکے بنا کر تو کبھی فلمیں بنا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے لیکن مسلم دنیا کے حکمران مذمتی بیانات تک رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرنبی پاکؐکی شان میں گستاخی کا سلسہ بند نہ کیا اورمعافی نہیں مانگی تو ناموس رسالت کے دفاع کے لیے ایک نہیں ہزاروں ،لاکھوں،کروڑوں اربوں مسلمان غازی علم دین شہید عامر چیمہ ،ممتازقادری ،خالد، بن کر میدان میں نکل جائینگے جنہوں نے خاکے بنائے اور فیس بک‘ یوٹیوب پر جاری کئے۔ ان جیسے بدبختوں کی سزا کا تعین حضور نبی کریم نے خود کردیا ہے۔کہ حضور کی شان میں گستاخی کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں