بلوچستان کے کسانوں اور زمینداروں کو گندم کے بھیج فراہم کی جائیں تاکہ گندم کے بحران سے بچا جا سکے، سردار یار محمد رند

بروقت گندم کے بیج فراہم نہ کئے گئے تو آئندہ سال صوبہ میں گندم کے بحران کا خطرہ ہے کسانوں کو فی من قیمت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہمارے کسان اور زمیندار خوشحال ہوں ، وزیر اعظم ن اور وفاقی وزیر خوراک سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جائے گا،بیان

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وفاق اور سندھ کے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے کسانوں اور زمینداروں کو گندم کے بھیج فراہم کی جائیں تاکہ بلوچستان میں گندم کے بحران سے بچا جا سکے، بروقت گندم کے بیج فراہم نہ کئے گئے تو آئندہ سال بلوچستان میں گندم کے بحران کا خطرہ ہے۔

کسانوں کو فی من قیمت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہمارے کسان اور زمیندار خوشحال ہوں اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خوراک سے ملاقات کرکے انہیں ان مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و سندھ کی حکومتیں بروقت بلوچستان کے کسانوں اور زمینداروں کو گندم کے بیج فراہم کئے جائیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بلوچستان کے زمینداروں اور کسانوں کو بروقت گندم کے بیج فراہم نہ کئے گئے تو بلوچستان میں گندم کے بحران پیدا ہوگا جس سے بلوچستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے بیج سندھ کے راستے ملتے ہیں لیکن اب تک بیج کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس سے بلوچستان میں گندم کے بحران کا خطرہ ہے، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے کسانوں کو گندم کی سپورٹ قیمت پوری دی جائیں بلکہ گندم کی فی من قیمت میں اضافہ کیا جائے تاکہ زمینداروں اور کسانوں کی مشکلات کم ہوں گندم اگانے کے دوران زمینداروں اور کسانوں کی جانب سے بہت زیادہ خرچہ ہوتا ہے سپورٹ قیمت انتہائی کم ہے تاکہ نہ صرف کسان خوشحال ہو بلکہ لوگوں کو بھی گندم ملیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گندم کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سے ملاقات کرکے انہیں آگاہ کیا جائے گا گزشتہ سال ٹڈی دل کی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے زمینداروں اور کسانوں کو درپیش و مشکلات کا ازالہ ہو اور بلوچستان کیلئے ایک اسپیشل پیکج کا اعلان ہو تاکہ مشکلات میں کمی واقع ہو

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں