کوئٹہ،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے چیف منسٹر آل پاکستان فٹ بال گولڈ کپ ٹورنامنٹ 2020 میں" طبی خدمات کی فراہمی کے احکامات جاری

بدھ اکتوبر 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے چیف منسٹر آل پاکستان فٹ بال گولڈ کپ ٹورنامنٹ 2020 میں" طبی خدمات کی فراہمی کے احکامات جاری کردئیے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کو ہدایت کی کہ محکمہ یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاری فٹ بال کے قومی مقابلوں میں فرسٹ ایڈ ، ایمبولینس سمیت تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے قیوم چنگیزی فٹ بال اسٹیڈیم اور ریلوے فٹ بال گراونڈ میں منعقدہ فٹ بال ٹیم کے قومی مقابلوں کے مقامات پر جدید طبی سہولیات سے مزین ایمولینسز فراہم کردی گئیںدوسری جانب سیکرٹری یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ عمران گچکی نے فٹ بال کے جاری قومی مقابلوں میں پارلیمانی سیکرٹری صحت کی ہدایت پر فراہم کردہ ایمبولینس اور میڈیکل سروسز کی فراہمی پر اظہار اطمینان کااظہار کیا

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments