جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے رہنمائوں کا ماشاء اللہ ہوٹل شاہ وکشاہ روڈ پر مجسٹریٹ کے ناروا اقدامات اور قانونی تھڑوں کی مسمار ہونے کی مذمت

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ ‘ ضلعی کنوینئر مولانا محمد ابراہیم ‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ ‘مولانا محمدنبی‘ عزیزاللہ ذاکری نے ماشاء اللہ ہوٹل شاہ وکشاہ روڈ پر مجسٹریٹ کے ناروا اقدامات اور قانونی تھڑوں کی مسمار کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ دکانداروں کوتنگ کرنے کا ہراساں اور تنگ کرنے کانوٹس لیا جائے مجسٹریٹ جان بوجھ کر عوام کو اکسایا جارہا ہے مجسٹریٹ کے ناروا رویہ کسی صورت میں قبول نہیں جمعیت علما اسلام نظریاتی دکانداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں عوام اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کے روٹی کے لیے غریب عوام ترس رہے ہیں اور انتظامیہ غریب عوام کی زندگیاں کو مزید فاقہ کشی کی دا پر لگایا جارہا ہے دودھ کی ندیاں بہانے کی دعویدار اب غریب مکا کی پالیسی پرعمل شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کھوکھاجات ہٹانے کے اقدامات سے گریز کرے عوام سے روزگار چھینا انتہائی غلط اقدام ہے صوبائی حکومت عوام کیامیدوں کوخاک میں نہ ملائی.اور عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور نہ کرے اور ہراساں کرنے کاسلسہ بند کیا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں