آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کا دکی کا ایک روزہ دورہ

فرنٹیئر کور لورالائی سکائوٹس کی جانب سے تعمیر کردہ فٹبال گرائونڈ، فٹنس کلب اور بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کیا

بدھ اکتوبر 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے دکی کا ایک روزہ دورہ کیا دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے فرنٹیئر کور لورالائی سکائوٹس کی جانب سے تعمیر کردہ فٹبال گرائونڈ، فٹنس کلب اور بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سول انتظامیہ و سکیورٹی فورسز کے حکام، قبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے شرکت کی آئی جی ایف سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور عوام کا محبت کا رشتہ ہے، شرپسند عناصر فوج اور عوام کے درمیان منافرت اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن سیکورٹی فورسز نے صوبے بھر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان امن وامان کی قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی کوشاں ہیں تقریب کے آخر میں مقامی عمائدین نے ضلع دکی میں ایف سی کی جانب سے تعلیمی‘ فلاحی و ترقیاتی خدمات بجا لانے پر آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیاواضح رہے ضلع دکی میں ایف سی پارک ، فٹبال سٹیڈیم‘ سولر لائٹ کی تنصیب اور دیگر فلاحی منصوبے فرنٹیئر کور بلوچستان ہی کی مرہون منت ہے

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments