فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو اقلیتی برادری صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی،دنیش کمار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو اقلیتی برادری صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔ وہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

دنیش کمار نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے اقلیتی برادری کو بھی دکھ پہنچا ہے حضرت محمد ؐ رحمت اللعالمین ہیں ان کی شان میں گستاخی کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں انہوںنے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بلوچستان کی اقلیتی برادری بھی احتجاج کرے گی اور اس سلسلے میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ریلیاں اورمظاہرے منعقد کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں