امان اللہ کنرانی کی سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے انتخابات میں صدر لالہ آفریدی سمیت دیگر عہدیداروں کی کامیابی پر تمام نمائندوں کو مبارکباد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے انتخابات میں صدر لالہ آفریدی سمیت دیگر عہدیداروں کی کامیابی پر تمام نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے اندر جمہوری قدروں اور اداراجاتی تسلسل و قائم رکھنے کے لئے بروقت صاف،شفاف پٴْرامن انتخابات کا انعقاد اور نتائج کو تسلیم کرنا جمہوریت کا حٴْسن و وکلاء کا طٴْرہئی امتیاز ہے یہ عمل آج ایک سال کے لئے خوش اسلوبی سے مکمل ہوا جس پر تمام وٴْکلاء مبارک باد کے مستحق ہیں جو اس عمل میں شریک ہوئے چاہے امیدوارہوں یا ووٹر وہ سب جمہوریت کے سپاہی ہیں ہار جیت مقابلے کا حصہ ہے لہذا مجھ سمیت تمام دوست وکلاء کے فیصلے پر سر تسلیم کرتے ہوئے تمام دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں توقع رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں آئین،قانون کی بالادستی و عدلیہ و بار کی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں