جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عمومی کا دوسرا دستوری اجلاس

جمعہ (کل) کو فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عمومی کا دوسرا دستوری اجلاس جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ میں زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اراکین عمومی نے شرکت کی ضلعی ناظم عمومی حاجی بشیر احمد کاکڑ نے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا پیش کرکے اراکین عمومی کو تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی جبکہ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ مسعود احمد نے گزشتہ ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی نقابت کے فرائض حافظ شبیر احمد مدنی نے اداکیے دونشستوں پر مشتمل اجلاس سے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی سرپرست مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عنایت اللہ بازئی حاجی عبد العزیز خان ایڈووکیٹ حاجی رحمت اللہ کاکڑ مولانا عبید اللہ آغا حاجی سازالدین مولانا محمد شاہ آغا مولانا عبد الحئی حاجی حبیب الر حمٰن پکتوی اور دیگر نے خطاب کیا ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے پشاور بم دھماکے اور فرانس میں سرکاری سطح پر توہین نبوت کے خلاف قرارداد منظور کرائی اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ مولانا مفتی محمد روزی خان شیخ مولانا احمد جان مولانا ولی محمد ترابی مولانا عبد الحنان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب اور دیگر موجود تھے اجلاس میں مرکزی پالیسی کی روشنی میں کل بروز جمعہ بمورخہ 30اکتوبر کو فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا جس میں آئمہ وخطباء مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے اور رواں ہفتہ فرانس کے خلاف بطور احتجاج منایا جائے گا اجلاس میں پشاور بم دھماکے میں معصوم طلبہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،فرانس کی جانب سے شان نبوت کی توہین پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آج نماز جمعہ سے لے کر پورا ہفتہ سرکاری سطح فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا اجراء امت مسلمہ کو اشتعال دلاکر عالمی امن کو تہہ وبالا کرنے کی عالمی سازش ہے ان کو بخوبی علم ہے کہ مسلمان اس عقیدے کے تحفظ کیلئے آخر حدتک جاسکتے ہیں انہوں نے پشاور مدرسہ بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ فعل کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں انہوں نے فرانس کے صدرکی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کی حمایت کے بعد فرانس میں بڑے پیمانے پر خاکوں کی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محمد رسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وسلم قیامت تک کے لیے کائنات کے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجے گئے وہ جو دین اسلام لیکر آ ے وہ پوری دنیا پر غالب ہوکر رہے گا اسلام دشمن دنیا کاامن تباہ کرنا چاہتے ہیں اسلام اور دیگر مذاہب کو لڑانے کی سازش میں مصروف ہیں فرانس آ زادی اظہار کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں سے تعصب کے جنون میں مبتلا ہے اور تمام اخلاقی و انسانی اقدا روں کو پامال کررہے خاکوں کی اشاعت و تشہیر سے فرانس کی حکومت عالم اسلام کے دینی جذبات کو مجروح کررہاہے جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہوگا اجلاس میں الخیر ٹرسٹ کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے سنیئر رہنماء حاجی محمد ادریس اور حاجی خان محمد بڑیچ وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں