اسد خان اچکزئی کی شدید بیماری کے باوجود اغواء کاری ایک شرمناک عمل ہے ، اصغر علی ترین

ایسے ناروا عوام دشمن ہتھکنڈوں اور سازشوں سے اے این پی کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا، صوبائی نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات اکتوبر 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ،مرکزی کمیٹی کے رکن عبیداللہ عابد،سینئر اراکین سیف اللہ خاکسار ،اولسیار ترین ،عبدالکریم خانان ،حاجی اسلم اور موسیٰ جان نے ایک مشترکہ بیان میں اے این پی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی کو اغواء کرنے کے ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہ کرنے پر سخت غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے اسے سرکاراور اداروں کیلئے ایک چیلنج قراردیا ،اسد خان اچکزئی کی شدید بیماری کے باوجود اغواء کاری ایک شرمناک عمل ہے ایسے ناروا عوام دشمن ہتھکنڈوں اور سازشوں سے اے این پی کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments