ؔکوئٹہ،کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشتہ ہے، سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے، خلیل احمد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر خلیل احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشتہ ہے سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو اس وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائیں گے، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلائو کم سے کم ہو ایس او پیز پر عمل درآمد شہریوں کو محفوظ بنائے گا اس حوالے سے شہریوں کو حکومتی ہدایت پر عملدر آمد کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات میں شہریوں سماجی فاصلوں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کرے تاکہ سے جان لیواوائرس کا کوئی شکار نہ ہوپہلے عوام نے ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کیا تو ہم نے اس وباء کو کافی کنٹرول کردیا اب بھی عوام کو حکومتی احکامات پر عملدر آمد کرنا ہوگا ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے سے ہم اور ہمارے گھروالے محفوظ رہ سکتے ہیں مغربی ممالک میں بھی عوام نے حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد نہیں کیا وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنی جان گواہ بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں