کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد

پیر 23 نومبر 2020 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سمر سیبل ، سولر پینل اور جیکٹس برآمد کرکے اے سی کنٹینر قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان سمیع الحق کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر زوہیب سندھیلا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس شبیر احمد ، سلیم جمالی اور دیگر عملے نے کوئٹہ آنے والے ایک ایئر کنڈیشنر کنٹینر کو ایئر پورٹ روڈ پر روک کر چیک کیا تو اس میں لوڈ غیر ملکی سرسیبل ، سولر پینل اور جیکٹس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان سمیع الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر زوہیب سندھیلا کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے جانے والے سامان کی کنٹینر سمیت مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم سمگلر اے سی کنٹینر کے ذریعے غیر ملکی سامان کو اسلام آباد سے ڑوب کے راستے کوئٹہ سمگل کرنا چاہتے تھے کہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے یہ غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس کی یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں