ادارہ تحفظ ماحولیات کے تحت کوئٹہ میں ماحولیاتی آلودگی جانچنے والا مانیٹرنگ سسٹم گزشتہ پانچ سال سے غیرفعال

پیر 23 نومبر 2020 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ادارہ تحفظ ماحولیات کے تحت کوئٹہ میں ماحولیاتی آلودگی جانچنے والا مانیٹرنگ سسٹم گزشتہ پانچ سال سے غیرفعال کوئٹہشہر میں آلودگی کی شرح معلوم نہیں ہوپارہی ۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کے مطابق ماحولیاتی آلودگی جانچنے والا مانیٹرنگ سسٹم عدالت روڈ پر کوئٹہ میٹرو پو لیٹن کارپوریشن کے دفتر کی چھت پر قائم کیاگیاہے مانیٹرنگ سسٹم 2015 سے غیرفعال ہے سسٹم کی بحالی کیلئے فنڈز درکارہیں جو مہیا نہیں کئے گئے ادارے کے متعلقہ حکام کے مطابق مانیٹرنگ سسٹم 2007 نصب کیا گیا ہے سسٹم پانچ سال سے کام نہیں کررہا ہے سسٹم کی غیر فعالیت کے باعث کوئٹہ میں آلودگی کی مانیٹرنگ نہیں ہوپارہی ہے خاص طور پر فضائی آلودگی، فضاء میں موجود مختلف مہلک گیسز کی موجودگی کے علاوہ ہوا میںنمی کا تناسب ڈسٹ کی صورتحال ہوا کا رخ درجہ حرارت سمیت دیگر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق موادکو جانچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں