بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ سے سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کی ملاقات

پارٹی ورکرز کے مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،منظور احمد کاکڑ

پیر 23 نومبر 2020 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور احمد کاکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی سے نوشیروانی ہاؤس میں ملاقات کیاجس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کے پارٹی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کو پارٹی اور عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان بھر اور رخشان ڈویژن میں مکمل فعال اور منظم پارٹی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان پارٹی صدر جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بلوچستان بھرمیں باپ پارٹی اکثریتی پارلیمانی پارٹی بن جائے گی سینئر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز کے مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی مدد سے پارٹی کو خاران ضلع سمیت پورے رخشان ڈویژن میں بلوچستان عوامی پارٹی مکمل فعال اور منظم سیاسی و عوامی طاقت بن چکی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور باقی سینئر پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی آنے والے الیکشن میں بلوچستان بھرمیں کلین سوپ کرے گی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے اس کی قیام میں بلوچستان کے قد آور سیاسی تجربہ کار پارلیمانی شخصیات شامل ہیں ہمیں عوام کو ہر شعبے میں ترقی وخوشحالی دینا ہے اور پارٹی ورکرز کے مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے انہوں نے کہا بلوچستان کے عوام کو انشاء اللہ ہم باپ پارٹی کے پلیٹ فارم سے روشن مستقبل فراہم کرسکتے ہیں میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ہمارے عوامی خدمات کی وجہ سے خاران کے عوام نے مجھے اور میرے والد کو چھ دفعہ ایم پی اے منتخب کیا ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں عوامی طاقت سے خاران سمیت رخشان ڈویڑن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں