حکومت کے تمام حربے ناکام ہونے کے بعد دھمکیوں پر اتر انا واضح کرتاہے سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں اور جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت سے خوفزادہ ہو گئی، سر دار سر بلند خان جو گیزئی

منگل 24 نومبر 2020 16:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان سردار سربلند خان جوگیزئی نے سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے ملتان اور لاہور کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کے بیان پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام حربے ناکام ہونے کے بعد دھمکیوں پر اتر انا واضح کرتاہے کہ سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں اور جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت سے خوفزادہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں کو کبھی دفعہ144 کبھی تھریٹ الرٹ جاری کرنا جلسے کی کوریج روکنے کیلئے موبائیل سگنل بند کرنا جیسے منفی ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اب کورونا کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔ کورونا اگر سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے وزراء کے جلسوں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام مذہبی اجتماعات اور جنازوں سے نہیں پھیلتا ہے تو پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا پھیلنے کا بیان صرف سیاسی چال ہے عوام کو گھبرانہ نہیں کا تلقین کرنے والا سلیکٹڈ وزیراعظم خود گھبرا گئے اور کورونا کو پی ڈی ایم کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور ظالمانہ ٹیکسز سے تنگ عوام پی ڈی ایم کی تحریک کو نجات دہندہ کے طور بھر ساتھ دے رہی ہیں اور عوام کی جلسوں میں بڑی تعداد میں شرکت سے حکومت کے منفی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے مسلسل ناکام بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کا میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے عوام کا توجہ اپنی ناکامی سے ہٹانے کیلئے نیب، ایف اے اور این آر او کا کھیل رہی ہیں۔ جو زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں۔ پاکستان کے عوام موجودہ ناایل حکومت سے بیزاری کا علان کرکے مسترد کر چکی ہے۔ ملتان اور لاہور کے جلسے ضرور ہونگے اور سلیکٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے اور سلیکٹڈ کو گھر جانے کے علاؤہ دوسری کوئی آپشن نہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں