بلوچستان اسمبلی ،تاجر رہنماء پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی اللہ داد ترین کے قتل کیخلاف تحریک التواء پیش27نومبر کے اجلاس میں بحث کرائی جائیگی

منگل نومبر 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تاجر رہنماء پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تحریک التواء پیش27نومبر کے اجلاس میں بحث کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخوامیپ کے نصراللہ زیرے نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ9نومبر کو انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی رہنماء اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی اللہ داد ترین کو پشین کے کلی علیزئی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوںنے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا جس کی وجہ سے ضلع پشین کے عوام میں خوف و ہراس اور شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے نیز کچھ عرصے سے صوبے میں مجموعی اور پشین میں بالخصوص ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہورہے ہیں اس لئے ایوان کی کارروائی روک کرکے اس ہم اور فوری عوامی نوعیت کے حامل مسئلے کو زیر بحث لایاجائے بعدازاں ڈپٹی سپیکر نے ایوان کی مشاورت سے تحریک التواء کو27نومبر کے اجلاس میں بحث کے لئے منظور کرلیا

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments