احتساب عدالت کوئٹہ میں ریکوڈک بد عنوانی کیس میں زیر حراست دو ملزمان کو ریمانڈ پر جوڈیشل کردیا گیا

منگل 24 نومبر 2020 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں ریکوڈک بد عنوانی کیس میں زیر حراست دو ملزمان کو ریمانڈ پر جوڈیشل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریکوڈک بدعنوانی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج منورشاہوانی کی عدالت میں ہوئی دوران سماعت زیرحراست ملزمان سابق بی ڈی اے چیئرمین محمد فاروق اور ریٹائرڈ کرنل شیر خان کو عدالت میں پیش کردیا گیادونوں ملزمان کو گزشتہ دنوں اسلام آباد سے گرفتارکرکے کوئٹہ پہنچایا گیا تھا استغاثہ کے مطابق ریکوڈک بدعنوانی کیس میں 26افرادنامزد ہیں،ملزمان پر اختیارات کا غلط استعمال کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے کیس کی مزید سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں